Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / ’فرقہ پرست ‘ بی جے پی کا مقابلہ کیا جائے ۔ پارٹی قائدین کو ممتابنرجی کی ہدایت

’فرقہ پرست ‘ بی جے پی کا مقابلہ کیا جائے ۔ پارٹی قائدین کو ممتابنرجی کی ہدایت

کولکتہ 22 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج اپنی پارٹی کے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ فرقہ پرست بی جے پی کا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ ان عناصر سے چوکس رہیں جو نفرت پر مبنی جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممتابنرجی نے پارٹی قائدین کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اور اس میں قائدین سے کہا کہ وہ بی جے پی اور اس کی حلیفوں ی سرگرمیوں کے تعلق سے چوکس رہیں۔ ٹی ایم سی کے ایک سینئر لیڈر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ممتابنرجی نے سکیولر ازم پر ایک انتہائی جذباتی تقریر کی اور فرقہ پرستی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے ہم سے کہا ہے کہ وہ ان واقعات کے تعلق سے چوکس رہیںجن کا بی جے پی استحصال کرتے ہوئے ریاست میں فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کسی بھی قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہئے ۔ بنگال میں کئی برادریاں صدیوں سے رہتی ہیں اور کسی کو بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT