Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / فرمان جاری کرکے تغلق فرار نوٹوں کی منسوخی پر سیتا رام یچوری کا تبصرہ

فرمان جاری کرکے تغلق فرار نوٹوں کی منسوخی پر سیتا رام یچوری کا تبصرہ

نئی دہلی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام ایچوری نے آج نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں تغلق سے تعبیر کیا جو کہ فرمان جاری کرنے کے بعد غائب ہوگئے تھے۔ ایچوری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ شہروں میں  مطلوب رقم میں صرف 20-25 فیصد ہی سربراہ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں حالات ابتر ہیں اور نوٹوں کی منسوخی کا فرمان ( حکمنامہ ) جاری کرکے تغلق فرا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے حوالے سے سیتا رام ایچوری نے 8نومبر کے فیصلہ کو ناقابل عمل قرار دیا اور بتایا کہ 30کروڑ روپئے کارڈ ہولڈرس میں سے 29کروڑ نے سویپ مشین میں  اپنے کارڈ کا استعمال ہی نہیں کیا۔ وہ مختلف اشکال میں 500 روپئے کے نوٹوں کی اجرائی پر سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ جعلی کرنسی کا چلن روکنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ جداگانہ طریقہ کار ہے۔ واضح رہے کہ قوم کو حیرت زدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 8نومبر کی شب 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی اچانک تنسیخ کا اعلان کردیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT