Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / فرنویس کابینہ میں توسیع کا امکان

فرنویس کابینہ میں توسیع کا امکان

ممبئی 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹرمہاراشٹرا دیویندر فرنویس امکان ہے کہ ریاستی قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس سے قبل اپنی کابینہ میں توسیع کرینگے ۔ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کا اجلاس 7 ڈسمبر سے ناگپور میںہونے والا ہے ۔ ریاست کے پی ڈبلیو ڈی وزیر چندرکانت پاٹل نے بتایا کہ ریاستی کابینہ میں 12 وزرا کی شمولیت کی گنجائش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان 12 میں دو قلمدان شیوسینا کو جائیں گے جبکہ چار قلمدان دوسری چھوٹی حلیف جماعتوں کو جائیں گے ۔ مابقی چھ کیلئے چیف منسٹر فرنویس فیصلہ کرینگے کہ پارٹی کے بھی کوٹہ کو پورا کرلیا جائے یا مزید دو کی گنجائش باقی رکھی جائے ۔ پاٹل نے بتایاکہ ریاستی کابینہ میں توسیع قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس سے قبل عمل میں آسکتی ہے ۔ فرنویس نے گذشتہ سال 31 اکٹوبر کو چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا ۔ اس وقت انہوں نے سات کابینی اور دو منسٹر آف اسٹیٹ درجہ کے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا تھا ۔ کابینہ میں مزید 12 وزرا کی شمولیت کی گنجائش باقی ہے ۔ دستور کے مطابق مہاراشٹرا میں 42 وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT