Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرنچ اوپن : سنگلز ایونٹ میں کوئی ہندوستانی نہ ہوگا

فرنچ اوپن : سنگلز ایونٹ میں کوئی ہندوستانی نہ ہوگا

پیرس ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن کے سنگلز ایونٹ میں کوئی ہندوستانی مسابقت کرتا نظر نہیں آئے گا کیونکہ سکیت مائنینی کوالیفائرز سے خارج ہوگئے، جنھیں آج یہاں امریکی فرانسیس ٹیافو کے خلاف سیدھے سٹ میں شکست ہوگئی۔ 28 ویں سیڈ اور 147 ویں رینک کے حامل مائنینی سکنڈ راؤنڈ کے میچ میں کہیں کہیں اچھا کھیلے لیکن آخرکار 6-7(5)، 5-7 سے ناکام ہوگئے ۔ ٹیافو کا رینک 188 ہے اور وہ 2-5 سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے جیتے۔ رام کمار رام ناتھن دوشنبہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی خارج ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT