Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فرنچ اوپن : پیس ۔ ہنگز کی کامیاب شروعات

فرنچ اوپن : پیس ۔ ہنگز کی کامیاب شروعات

پیرس ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لینڈر پیس اور مارٹینا ہنگز فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنلز میں داخل ہوگئے، جس کیلئے اس جوڑی نے اپنے حریفوں اینا۔لینا گرونفلڈ اور رابرٹ فارا کو آج یہاں سیدھے سٹوں میں ہرایا۔ پیس اور ہنگز جو گزشتہ سیزن تین گرانڈ سلام ٹائٹلز کے ونرز رہے، انھوں نے حریف جرمن۔ کولمبیائی جوڑی کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ ایک دوسرے کو ایک، ایک مرتبہ بریک کرنے کے بعد دونوں جوڑیاں 2-2 پر مساوی موقف میں تھیں کہ پیس اور ہنگز نے حریفوں کو دوبارہ بریک کیا اور خود اپنی سرویس کو سنبھال کر 4-2 کی سبقت حاصل کرلی۔ سکنڈ سٹ میں پیس اور ہنگز نے حریفوں کو تھرڈ گیم میں بریک کیا اور سبقت پائی۔ گرونفلڈ اور فارا نے مزاحمت جاری رکھی مگر وہ میچ جیتنے کا موقف کبھی حاصل نہیں کرپائے۔ پیس اور ہنگز کو اب چوتھی سیڈ جوڑی یاروسلاوا شویدوا اور فلورین مرگیئا اور لوسی ہرادیکا اور مارسین ماتکوسکی کے درمیان دیگر فرسٹ راؤنڈ میچ کے ونرز سے کھیلنا ہے۔ حیدرآبادی اسٹار ثانیہ مرزا اس ٹورنمنٹ میں ہنگز کے ساتھ ڈبلز کے علاوہ ائیوان دودیگ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں بھی مسابقت کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT