Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فروری کے پہلے ہفتہ میں 103 سٹلائیٹس داغنے اسرو کی تیاریاں

فروری کے پہلے ہفتہ میں 103 سٹلائیٹس داغنے اسرو کی تیاریاں

حیدرآباد 10جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) فبروری کے پہلے ہفتہ میں بیک وقت 103 سٹلائیٹس کو چھوڑ کر نیاریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ان سٹلائیٹس کو چھوڑا جائے گا۔ان سٹلائیٹس کو پی ایس ایل وی کے ذریعہ چھوڑا جائیگا ۔ جن سٹلائیٹس کو چھوڑا جانے والا ہے ان میں تقریبا 100 سٹلائیٹس بیرونی ممالک کی ایجنسیوں و یونیورسٹیوں کے ہیں۔ورک ہارس سٹلائیٹ ،دیسی ساختہ کارٹو سیٹ 2Dسٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑے گا۔ ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83 سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ بیرونی ممالک کے 80 سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والاتھاتاہم اس میں مزید 20 کے اضافہ سے تاخیر ہوئی۔اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی اہم کامیابی ہے ۔ وزیراعظم کے جنوبی ایشیا کے سٹلائیٹ پروجیکٹ کو مارچ میں چھوڑاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT