Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / فروغ اردو کیلئے اقدامات، اسکولوں میں لازمی زبان نہیں

فروغ اردو کیلئے اقدامات، اسکولوں میں لازمی زبان نہیں

نئی دہلی۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت اگر چیکہ فروغ اردو کے لئے اقدامات کررہی ہے لیکن اسکولوں میں اردو کو لازمی طور پر پڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ وقفہ صفر کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ فروغ اردو زبان کے لئے حکومت ہم گیر اقدامات کررہی ہے جو کہ دیگر زبانوں کی طرح عظیم زبان ہے۔ تاہم اسکولوں میں اردو کو لازمیت کی تجویز نہیں ہے۔ انہوں کہا کہ سہ لسانی فارمولے کا بنیادی مقصد اسکولی تعلیم میں لسانی ہم آہنگی اور مساوات کو فروغ دینا ہے جس کے لئے 3 زبانوں میں تعلیم کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی و زیر نے کہا کہ بہت جلد قومی تعلیمی پالیسی کو قطعیت دے دی جائے گی جس کے مطابق اول تا بارہویں جماعت نصابی کتب کی اشاعت اور اردو اساتذہ کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایڈ کورسس کے لئے جدید نصابی کتب تیار کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT