Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فریال سے علیحدگی کی وجہ گلبہار؟

فریال سے علیحدگی کی وجہ گلبہار؟

دبئی۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں طلاق کی وجہ سامنے آگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق باکسنگ چیمپئن طلاق کے اگلے دن دبئی میں مقامی لڑکی کے ساتھ پارٹی مناتے پائے گئے۔ گلبہار نامی لڑکی عربی میوزک ویڈیوز میں ماڈلنگ کرتی ہے اور اس کی شکل فریال مخدوم سے ملتی جلتی ہے۔ گلبہار نے عامر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر نشرکر دی، ساتھ ہی کہا کہ عامر خان کی مرضی سے ویڈیو اپ لوڈ کی۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کے بعد عامر خان نے فریال مخدوم کو طلاق دے دی ہے۔

پجارا ٹسٹ میں کوہلی سے بہتر: گمبھیر
نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چٹیشور پجارا نے ٹسٹ کرکٹ میں خود کو ہندوستان کے لیے نمبر 3 کا بہترین بیٹسمین منوالیا ہے اور ان کی ہر گوشہ سے ستائش کی جاتی ہے جس میں خود ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی شامل ہیں لیکن آج گوتم گمبھیر نے بھی پجارا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویراٹ کوہلی سے زیادہ بہتر بیٹسمین ہیں جن کے مظاہروں میں بہتر استقلال ہے۔ سری لنکا کے خلاف رواں سیریز کے دونوں ٹسٹ مقابلوں میں پجارا سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ گمبھیر کے بموجب صرف ٹسٹ کھیلنے سے ہی ان کے مظاہرے بہتر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT