Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / فرینڈ شپ کے بہانے دھوکہ دہی ایک لڑکی گرفتار

فرینڈ شپ کے بہانے دھوکہ دہی ایک لڑکی گرفتار

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر فرینڈ شپ کے بہانے کئی افراد کو دھوکہ دینے والی ایک لڑکی کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی مارکیٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24سالہ وی ونم رتا ساکن مادھا پور نے فیس بک اور دیگر سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس کے ذریعہ چیاٹنگ کرتے ہوئے فرینڈ شپ کے بہانے ان سے رقومات حاصل کرکے دھوکہ دے رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ موسیٰ باؤلی کے ساکن شوبھم گپتا نے بتایا کہ ونم رتا نے اس سے فیس بک کے ذریعہ چیاٹنگ کرتے ہوئے یہ ظاہر کیا کہ وہ گوا میں اس کیلئے ہوٹل میں کمروں کی بکنگ کرے گی اور تفریح کیلئے اس نے بطور پیشگی رقم 10ہزار روپئے بھی حاصل کرلئے۔ گپتا نے ونم رتا کو آن لائن منی ٹرانسفر کے ذریعہ رقم بھیجی تھی اور اس نے روپئے حاصل کرتے ہی اپنا موبائیل فون سوئچ آف کردیا۔ مسٹر موہنتی نے بتایا کہ گرفتار دھوکہ باز لڑکی سابق میں گوا اور پونے کی ہوٹلس میں ملازمت کرچکی ہے اور اب جوبلی ہلز ہائی لائف ریسٹورنٹ میں ملازمت کررہی ہے۔ وہ اکثر چیاٹنگ کے ذریعہ کئی افراد کو راغب کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا کرتی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT