Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرینکلن فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

فرینکلن فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

لاس اینجلس ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پانچ مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ پیراک میسی فرینکلن رواں سال دونوں کندھوں کی سرجری کے باعث بڈاپسٹ میں 14جولائی کو شروع ہونے والی فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 2017 میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ یاد رہے کہ انہوں نے لندن اولمپکس میں چار جبکہ ریو اولمپک گیمز میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ یہ فیصلہ اپنے کوچ ڈیو ڈیرڈن سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کا انتخاب 27جون سے یکم جولائی تک انڈیانا پولز میں ہوگا۔

 

TOPPOPULARRECENT