Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : جناب محمد ضیا الدین ولد جناب شیخ میراں محی الدین کو جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے مضمون فزکس میں ان کے داخل کردہ مقالہ بعنوان Ultrasonic wave propagation properties of animal tissues پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ۔ انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر بشارت علی اسوسی ایٹ پروفیسر ( ریٹائرڈ ) انوارالعلوم کالج حیدرآباد کی نگرانی میں تکمیل کیا ۔ جناب محمد ضیا الدین گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں تالاب کٹہ حیدرآباد میں بحیثیت اسکول ا سسٹنٹ و انچارج ہیڈ ماسٹر برسر خدمت ہیں ۔ ان کا یہ مقالہ فزکس اور بیالوجی دونوں ہی مضامین سے متعلق ہے ۔ انہوں نے پلس ٹرانسمیشن کے نئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے جانوروں کے عضلا دل ، جگر ، تلی ، گردے ، زبان ، دماغ وغیرہ پر چھوٹے تعدد لیکرالٹراسونک ، اکاسٹک اور ایلاسٹک خصوصیات کے مختلف پیمائشوں پر تحقیق کی جناب محمد ضیا الدین کی یہ تحقیق پیشہ طب میں بڑی اہمیت کی حامل ہے اور میڈیکل فیلڈ سے وابستہ اصحاب کے لیے بیحد کا آمد ثابت ہوگی ۔ یہ تحقیق بائیو فزکس ریسرچ لیبارٹری نظام کالج میں کی ہے ۔۔
کسانوں کے لیے
منا تلنگانہ مناویاوسم پروگرام
میدک ۔ 20 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : ریاستی تلنگانہ حکومت نے آنے والے خریف موسم کے لیے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 25 اپریل سے منا تلنگانہ منا ویاوسم یاتروئی کا آغاز کررہی ہے یہ پروگرام 25 اپریل تا 5 مئی منعقد ہوگا اور یاتروئی کا صبح 7 تا 11 بجے دن انعقاد ہوگا ۔ پرنسپال سکریٹری منڈل ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر ان یاتروئی کی دیہی سطح پر نگرانی کریں گے ۔ ہارٹیکلچر مارکیٹنگ فشریز ، برقی ، جنگلات اور دیگر حکومت کے عہدیدار کسانوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں گے ۔ اور کسانوں کو اس کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT