Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / فسادات کے تعلق سے مسلمانوں میں احساس خوف ختم کرنے پر زور

فسادات کے تعلق سے مسلمانوں میں احساس خوف ختم کرنے پر زور

نئی دہلی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں میں فسادات کے تعلق سے جو خوف کا احساس ہے اسے ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئیے کہ ہندوستان میں جو ’’تاریخی غلطیاں ‘‘ہوئی ہیں انہیں درست کیا جائے جس کی وجہ سے انتہاپسند نظریات کو بڑھاوا ملا اور مسلم طبقہ کو خطرات لاحق ہوگئے ۔ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ نے پہلے عالمی صوفی فورم کے اختتام پر 25 نکاتی اعلامیہ جاری کیا ۔ جن میں مختلف امور کا احاطہ کیا گیا ہے ۔دہشت گردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کی حکومتوں بشمول نریندر مودی حکومت پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے صوفی ازم کا احیاء کیا جائے ۔ مسلمانوں میں فسادات کی وجہ احساس خوف پایا جاتا ہے اور حکومت کو اسے دور کرنا چاہئیے ۔ وزارت داخلہ کو ملک بھر میں چھوٹے یا بڑے فرقہ وارانہ واقعات اور فسادات سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات واضح کرنا چاہئیے۔

TOPPOPULARRECENT