Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / فساد زدہ بشیرہاٹ میں حالات معمول پر، انٹر نیٹ ہنوز بند

فساد زدہ بشیرہاٹ میں حالات معمول پر، انٹر نیٹ ہنوز بند

کلکتہ10جولائی (سیاست ڈاٹ کام )شمالی 24پرگنہ کے بشیرہاٹ سب ڈویژن فساد زد علاقہ بادوریا میں ایک ہفتہ بعد امن و امان بحال ہوگیا اور معمولات زندگی بحال ہوگئے اور علاقے کے باشندے فرقہ وارانہ تشدد سے اوپر اٹھ کر روز مرہ زندگی میں مصروف ہونے لگے ہیں ۔تاہم حکومت نے احتیاطی طور پر اب بھی انٹر نیٹ سروس بند رکھی ہے ۔سینئر پولس آفیسر کے مطابق فیس بک پر متنازع پوسٹ کے بعد ہوئے کشیدگی کے بعد بادوریا اور دیگر متاثرہ علاقے میں بازار، مارکیٹ ، تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہوگیا۔تاہم بادوریا،سوروپ نگر، دے کنگااور بشیر ہاٹ شہر میں انٹر نیٹ سروس بند ہے ۔پولس نے کہا کہ اب تک کوئی تشدد کے تازہ واقعہ کی کوئی خبر نہیں ۔تاہم حساس علاقوں میں اب بھی بڑی تعداد میں پولس اہلکار اور پیرا ملٹری فورسیس تعینات ہیں ۔رات میں بھی پٹرولنگ کی جارہی ہے ۔آفیسر نے کہا کہ حالات میں بہتری آئی ہے تاہم ہماری گہری نگاہ ہے تاکہ ہر ایک چیز معمول پر آجائے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) سومترا پال کی قیادت عدالتی کمیشن قائم کیا ہے جو فسادات کی جانچ کرے گا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT