Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / فصلیں تباہ کرنے پر ’’نیل نرگائے‘‘ کی ہلاکت کا مہاراشٹرا بی جے پی رکن اسمبلی کا دفاع

فصلیں تباہ کرنے پر ’’نیل نرگائے‘‘ کی ہلاکت کا مہاراشٹرا بی جے پی رکن اسمبلی کا دفاع

ناگپور ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر اشیش دیشمکھ نے کیدار پور علاقہ میں جو ان کے انتخابی حلقہ کاٹول میں واقع ہیں۔ فصلوں کو تباہ کرنے پر ’’نیل نرگائے‘‘ کی ہلاکت کا بھرپور دفاع کیا۔ دیشمکھ کی ایک تصویر گزشتہ رات سماجی میڈیا پر شائع کی گئی اور انہیں ایک ماہر نشانہ باز کے طور پر پیش کیا گیا، جن کے پاس لائسنس یافتہ بندوق ہے۔ وہ تصویر میں اپنے ایک دوست آصف اقبال کے ساتھ جدید ترین بندوق اٹھائے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ دیشمکھ کے انتخابی حلقہ کاٹول کے کیدار پور علاقہ میں 31 اکتوبر کی رات یہ تصویر لی گئی ہے ، جہاں پر نیل نر گائے کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا ۔ دیشمکھ پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کاشت کاروں کو لائسنس جاری کئے ہیں تاکہ جہاں کہیں ان کی فصلیں نیل نر گائے اور جنگلی خنزیر تباہ کردیں۔ انہیں گولی مارکر ہلاک کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا فیصلہ 22 جولائی کو کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے منافع بخش فصلوں جیسے کپاس ، سویا بین، پھلی اور مونگ پھلی کی فصلوں کو  بچانے کیلئے جنگلی جانوروں کو ہلاک کرنے کا اختیار دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT