Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / فصل بیمہ اسکیم مکمل ناکام، انشورنس کمپنیوں کو فائدہ ، کانگریس کا الزام

فصل بیمہ اسکیم مکمل ناکام، انشورنس کمپنیوں کو فائدہ ، کانگریس کا الزام

چندی گڑھ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے ہریانہ کانگریس لیڈر کرن چودھری نے آج کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اسکیم پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اسکیم کے دائرہ کار میں تمام فصلوں کو نہیں لایا گیا اور کسانوں کی بجائے گاؤں کو ایک یونٹ کی حیثیت دی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ گاؤں میں فصلوں کی مکمل تباہی کی صورت میں ہی انشورنس کا دعویٰ پیش کیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف آفات سماوی کی وجہ سے فصل کی تباہی کو اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کی اکثریت معاوضہ سے محروم ہوجائے گی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسکیم دراصل انشورنس کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے وضع کی گئی ہے۔ کرن چودھری نے کہاکہ فصل بیمہ یوجنا میں ردوبدل کرتے ہوئے ایک ایکڑ اراضی کو ایک یونٹ تصور کیا جائے اور کسانوں کے ادعا جات قبول کرنے سے انکار پر انھیں صارفین کے حقوق عطا کئے جائیں۔
546 کیلو گرام دھماکو مادہ ضبط
کوئی گرفتاری نہیں
کوزیکوڈے ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولم کی مندر میں مہیب آتشزدگی واقعہ کے بعد ریاست بھر میں پولیس کے دھاوے جاری ہیں اور آج وڈاکرا میں تقریباً 546 کیلوگرام دھماکو مادہ ضبط کیا گیا جو پٹاخوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ پولیس نے کیس درج کیا مگر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT