Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / فضائیہ کا تربیتی طیار ہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

فضائیہ کا تربیتی طیار ہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

نئی دہلی، 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فضائیہ کا ایک ہاک تربیتی طیارہ آج مغربی بنگال میں کلائی کنڈا فضائی اڈے سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ کے دونوں پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکل آنے میں کامیاب رہے ۔فضائیہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ پرواز کے فوراً بعد ہی طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور تقریباً گیارہ بجے وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ فضائیہ کے اڈے کے احاطہ کے اندر ہی گرا اور اس سے زمین پر کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے کی جانچ کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم د ے دیا گیا ہے ۔فضائیہ کے مال بردار طیاہ اے این 32 کے لاپتہ ہونے کے بعد یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ اے این 32طیارہ میں 29افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا ہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT