Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / فضائیہ کے سابق سربراہ تیاگی سے پوچھ گچھ

فضائیہ کے سابق سربراہ تیاگی سے پوچھ گچھ

نئی دہلی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاہدے میں 3600 کروڑ کے اسکام کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ اس کیس میں سی بی آئی کی جانب سے پوچھ گچھ کئے جانے کے چند دن بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تیاگی سے سوالات کئے ۔ تیاگی آج صبح 11 بجے سے قبل ایجنسی کے زونل آفس پہونچے اور عہدیداروں کے سوال کا جواب دیا ۔ عہدیداروں نے رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ سے تین دن قبل ہی سی بی آئی نے بھی اسی کیس میں پوچھ گچھ کی تھی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے کسی سابق عہدیدار کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ طلب کیا گیا ہے ۔ ایجنسی نے تیاگی سے پوچھ گچھ کو ضروری قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT