Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / فضائیہ کے کامپلکس میں دراندازی مشتبہ شخص گرفتار

فضائیہ کے کامپلکس میں دراندازی مشتبہ شخص گرفتار

جے پور19اگست (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان پولیس نے سرحدی جیسلمیر میں فضائیہ کے کامپلکس میں گھسے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق بہار کا رہنے والا رابن (30) نامی نوجوان کل دیر شام ایئر فورس کی باؤنڈری پھلانگ کر اندر گھس گیا تھا جسے ایئر فورس کے عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے مشتبہ نوجوان کو خفیہ ایجنسیوں کے حوالے کر دیا ہے جو اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT