Monday , August 21 2017
Home / دنیا / فضائی آلودگی کے سبب تہران کے اسکولس بند

فضائی آلودگی کے سبب تہران کے اسکولس بند

تہران ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فضائی آلودگی میں ہولناک اضافہ کے سبب ایران کے دارالحکومت میں تمام اسکولس دو دن کے لیے بند کردئیے گئے جہاں سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ گھنے کہر کے نتیجہ میں فضائی آلودگی قابل قبول سطح سے تین گنا بڑھ گئی ہے ۔ ایرانی دارالحکومت کی فضائی آلودگی گذشتہ 9 ماہ کے دوران اس ہفتہ اپنی بدترین سطح پر پہونچ گئی ہے ۔ کاروں سے خارج ہونے والے مضر دھویں میں معیاری سطح سے سات گنا زائد اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ ایک کروڑ 40 لاکھ آبادی پر مشتمل تہران ان دنوں سردی اور گھنے کہر کی گرفتار میں ہے ۔ آلودگی میں اضافہ کی وجہ مضر دھویں کا سرد ہواؤں سے اوپر نہ اٹھنا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT