Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / فضائی آلودگی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تجویز: وزیر ماحولیات

فضائی آلودگی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تجویز: وزیر ماحولیات

نئی دہلی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت ماحولیات، آلودگی کے اثرات کا معاملہ اس خطرہ سے نمٹنے میں حکومت کی رہنمائی کرنے کے لئے ایرپولیوشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی تجویز پر غور و خوص کررہی ہے۔ وزیر ماحولیات پرکاش جاویڈیکر نے بتایا کہ فضائی آلودگی کے مسئلہ پر تحقیقاتی کی ضرورت ہے جیسا کہ دوسرے شعبوں میں کی جارہی ہے۔ لہٰذا ہم نے یہ مناسب سمجھا کہ ایرپولیوشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے تاکہ آلودگی کے خطرات سے عوام اور حکومت کو آگہی ہوسکے جس کے ذریعہ بہترین حکمرانی کے نظریہ کو روبعمل لایا جاسکے۔ مرکزی وزیر آج تمام ریاستوں کے پولیوشن کنٹرول بورڈس اور پولیشن کنٹرول کمیٹیوں کے صدورنشین اور ارکان کی دو روزۃ کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ پر ایک علیحدہ کانفرنس پر ریاستوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT