Monday , August 21 2017
Home / دنیا / فضائی حادثہ میں ہندوستانی ڈاکٹر جوڑے کی موت

فضائی حادثہ میں ہندوستانی ڈاکٹر جوڑے کی موت

ہوسٹن۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فضائی حادثہ میں ہندوستانی نژاد ڈاکٹر جوڑا اس وقت ہلاک ہوگیا جب ان کا خانگی طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ حادثہ اوہائیو میں رونما ہوا جہاں 63 سالہ اوما مہیشورا کلپا تاپو اور ان کی 61 سالہ اہلیہ سیتا گیتا، کلپا تاپو جن کا تعلق لوگن اسپورٹ سے تھا، حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ دونوں ماہر نفسیات تھے۔ طیارہ کو ملبہ ہفتہ کی سہ پہر کو ملا۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈزنسٹریشن اورنیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ دونوں میاں بیوی ماہر نفسیات تھے اور راج کلینکس کے نام سے اپنا دواخانہ چلاتے تھے۔ علاوہ ازیں ان کے دیگر دواخانہ اور دفاتر انڈیانا، پولس فورٹ وین، لفایئے اور کوکومو میں بھی چلائے جارہے تھے۔ دونوں میاں بیوی انتہائی محنتی اور ایماندار ڈاکٹر (ماہر نفسیات) تھے۔ ان کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور تمام ان کی تعریف کرتے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT