Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / فضائی حملوں میں 11 افغان ملازمین پولیس ہلاک، ناٹو پر شبہ

فضائی حملوں میں 11 افغان ملازمین پولیس ہلاک، ناٹو پر شبہ

قندھار ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فضائی حملہ میں دھماکو صورتحال والے افیون کی افراط والے جنوبی صوبہ ہلمند میں 11 ملازمین پولیس ہلاک کردیئے گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ ناٹو افواج کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن اسی وزارت کے ایک اور عہدیدار حملہ کے ذمہ داروں کی توثیق کرنے سے قاصر رہے۔ ناٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کل ہلمند میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا تھا۔ افغانستان کی فضائیہ میں بھی فضائی حملوں کی صلاحیت موجود ہے لیکن فوج اور وزارت دفاع نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ نائب وزیرداخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ 11 انسداد منشیات پولیس کے عہدیدار ہلاک ہوگئے اور دیگر چار زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گرم سیر میں تعینات بین الاقوامی فوجوں نے فضائی حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT