Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / فضائی حملے میں 17 طالبان ہلاک

فضائی حملے میں 17 طالبان ہلاک

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے طالبان شورش پسندوں کے ٹھکانوں پر پے در پے فضائی حملے کئے جس میں 17 شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ تازہ ترین حملے کل شاولی علاقہ میں کئے گئے جہاں گوریاز اور زوئی مواضعات میں واقع شورش پسندوں کے ٹھکانہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ 17 شورش پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے میں شورش پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ فضائی حملے طالبان کے اس حملے کے جواب میں کئے گئے جہاں طالبان نے جنوبی وزیرستان کے قبائیلی علاقہ میں جو شمالی وزیرستان کی سرحد سے ملا ہوا ہے، دو سیکوریٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ کہا جاتا ہیکہ شارل ہی شورش پسندوں کا آخری محفوظ اور مستحکم ٹھکانہ ہے اور اس علاقہ پر کنٹرول کیلئے گذشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔ پاکستان سے شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال جون سے اپنے حملے شروع کئے تھے اور یہ ادعا کیا ہیکہ اب تک 3000 شورش پسندوں کو ہلاک اور ڈسٹرکٹ کے 90 فیصد علاقہ پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT