Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / فضائی سفرکے دوران ناشائستہ رویہ پر سفری پابندی!

فضائی سفرکے دوران ناشائستہ رویہ پر سفری پابندی!

نئی دہلی، 8ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) طیارہ پر سفر کے دوران بدسلوکی کرنے والے یا ناشائستہ رویہ اپنانے والے مسافروں پر اب تین ماہ سے دو سال تک کے لئے فضائی سفر پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے ۔ شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گج پتی راجو نے آج نوفلائی لسٹ جاری کی۔ یہ لسٹ تین سطح پر مبنی ہے ۔ اس لسٹ کے مطابق فضائی سفر کے دوران قابل اعتراض زبان کا استعمال یا ناشائستہ اشارہ کرنے پر تین ماہ تک، دھکا دینے ، مارنے پیٹنے اور غلط طریقے سے چھونے جیسے جسمانی تشدد پرچھ ماہ تک اور زندگی کو خطرہ میں ڈالنے ، طیارہ کے نظام کو نقصان پہنچانے وغیرہ پر دو سال تک فضائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ کسی کو نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کے علاوہ اس کے خلاف دیگر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT