Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / فضائی ماحول بہتر ہو تو ہندوستانیوں کی عمر بڑھ سکتی ہے !

فضائی ماحول بہتر ہو تو ہندوستانیوں کی عمر بڑھ سکتی ہے !

نئی دہلی ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اگر دہلی کی آلودہ آب و ہوا کو صاف ستھرا کرنے کے معقول جتن کئے جائیں اور اسے عالمی صحت تنظیم کے معیارات کے مطابق بنادیا جائے تو شہر کے مکین اپنی اوسط عمر میں 9 سال کا اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو میں این ایف جی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے بنائے گئے ایرکوالٹی لائف انڈیکس کی رو سے ایک رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔ اس کا قومی دارالحکومت کے ماحول پر اطلاق کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اگر فضائی ماحول ڈبلیو ایچ او معیارات کے مطابق صاف ستھرا ہو تو ہندوستانیوں کی اوسط عمر طویل تر ہوسکتی ہے ۔ اس جائزے میں ماحول کے مختلف ذرات کا تحقیقاتی مطالعہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں دہلی کی فضاء میں آلودگی کی شرح متعلقہ اکائی میں 2.5 نوٹ کی گئی جبکہ ڈبلیو ایچ او معیار کے حساب سے اسے کافی کم تر ہونا چاہئے ۔ چنانچہ متعلقہ حکام اس ضمن میں توجہہ دیتے ہیں اور فضائی آلودگی کو گھٹایا جاتا ہے تو دہلی کی شہریوں کی اوسط عمر بڑھ سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT