Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / فضائی ٹکٹوں کی منسوخی پر اگست سے زائد چارجس نہیں ہوں گے

فضائی ٹکٹوں کی منسوخی پر اگست سے زائد چارجس نہیں ہوں گے

نئی دہلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ ٹکٹ کی منسوخی کے نظرثانی شدہ ضابطوں کے مطابق کسی ٹکٹ کی منسوخی پر انہیں زائد رقم ادا کرنا نہیں ہوگا۔ اس ضابطہ کا یکم اگست سے نفاذ ہوگا۔ وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’منسوخی کی رقم بنیادی شرح کرایہ اور فیول سرچارج سے زائد نہ ہوگی۔ تمام صورتوں میں تمام محاصل وغیرہ واپس کرنا ہوگا‘‘۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے نظرثانی شدہ ضابطے جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرلائینس ادارہ اب ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے عمل میں زائد فیس وصول نہیں کرسکتے۔ یہ فیصلہ ہوائی مسافرین کیلئے باعث راحت ہوگا کیونکہ کئی ایرلائینس ادارے ٹکٹوں کی منسوخی کیلئے زائد شرح وصول کررہے تھے۔ اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ ٹراویل ایجنٹس یا آن لائن پوٹل کے ذریعہ بُک کئے جانے والے ٹکٹوں کی منسوخی پر رقم کی واپسی کا عمل اندرون 30 یوم مکمل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT