Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / فضول کی باتیں بند کریں ، پہلے ہائی کورٹ کی تقسیم کریں

فضول کی باتیں بند کریں ، پہلے ہائی کورٹ کی تقسیم کریں

بی جے پی کو وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کی نصیحت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ہائی کورٹ کی تقسیم کے عمل میں تیزی پیدا کرتے ہوئے اور ریاست میں ٹرائبل یونیورسٹی قائم کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے ساتھ اس کی محبت اور ہمدردی کو ثابت کرے ۔ وزیر برقی جی جگدیش ریڈی ، بی سمن ایم پی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو جواب دئیے بغیر روانہ ہوگئے ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کو مرکزی فنڈس کی اجرائی سے متعلق ان کے دعوے بالکل غلط ہیں ۔ وزیر آبپاشی نے کہا کہ ’ یہ اچھی بات ہے کہ کم از کم بی جے پی کے مقامی قائدین نے ریاست کو دئیے جانے والے مرکزی فنڈس کے بارے میں چیف منسٹر کی جانب سے پیش کئے گئے حقائق پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ لیکن انہیں اس حقیقت کو محسوس کرنا چاہئے کہ وہ تلنگانہ کی ترقی سے متعلق غیر ذمہ دارانہ انداز میں بات نہیں کرسکتے ہیں جسے ایک طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا ہے ‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT