Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / فقیر پاشاہ لاٹری جیتنے کے باوجود ہنوز محتاج!

فقیر پاشاہ لاٹری جیتنے کے باوجود ہنوز محتاج!

کولکاتا، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کا ایک غریب نوجوان لاٹری جیتنے پر بہت خوش ہوگیا  تھا لیکن اب اُسے یہ فکر ستارہی ہے کہ اس کے بینک کھاتہ میں لاٹری کی رقم کیوں نہیں آئی ہے اور اس رقم پر ٹیکس کی نوعیت کیا ہوگی اور خاندان و دوست احباب میں کہیں حاسد پیدا نہ ہوجائیں۔ مغربی بنگال کے علاقہ لکھیم پور کا 22 سالہ نوجوان معیزالرحیم شیخ اس وقت سرخیوں میں آگیا جب اس نے کوزی کوڈ میں چند دن قبل حکومت کیرالا کے زیرانتظام ایک کروڑ کی لاٹری جیت لی۔ اگرچہ وہ ایک غریب پتنی کا کروڑ پتی بن گیا لیکن اس کی جیب میں فی الحال 200 روپئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ عوام کو یہ یقین نہیں آرہا ہے کہ لاٹری کی رقم اس کے بینک کھاتہ میں نہیں آئی۔ رحیم شیخ تلاش روزگار کیلئے مغربی بنگال سے کیرالا منتقل ہوگئے تھے۔ لاٹری میں خوش نصیب بن جانے کے بعد وہ بردوان میں اپنے گاؤں واپس آگئے۔ فی الحال تو رحیم شیخ اپنے بینک کھاتے میں لاٹری کی رقم آنے کا انتظار کررہا ہے اور وہ اس رقم سے کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT