Tuesday , August 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / فقیر کا انصاف

فقیر کا انصاف

ایک فقیر ایک سبزی فروش کی دکان پر گیا اور خریدنے میں جلد بازی کی ۔ سبزی فروش نے فقیر کو  بُرا بھلا کہا۔ فقیر کو غصہ آیا اور ایک جوتا سبزی فروش کے سر پر دے مارا ۔ سبزی فروش کو توال کے پاس گیا اور شکایت کی ۔
کوتوال نے فقیر کو بلاکر پوچھا کہ تم نے کیوں سبزی فروش کو مارا ؟ فقیر نے کہا سبزی فروش نے مجھ کو بُرا بھلا کہاکوتوال نے کہا اے فقیر تو نے بہت بڑی غلطی کی لیکن چونکہ تو فقیر ہے اس لئے تجھ کو سزا نہیں دوں گا ۔ جا آٹھ آنے سبزی فروش کو دے دے کیوں کہ تیری غلطی کی سزا یہی ہے ۔ فقیر نے ایک روپیہ جیب سے نکال کر کوتوال کے ہاتھ پر رکھ دیا اور ایک جوتا کوتوال کے سر پر دے مارا اور کہا اگر ایسا ہی انصاف ہے تو آٹھ آنے آپ لے لیجئے اور آٹھ آنے اس کو دے دیجئے ۔

TOPPOPULARRECENT