Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فلائی اوور بریج کے متاثرین کو معاوضہ دینے کامطالبہ

فلائی اوور بریج کے متاثرین کو معاوضہ دینے کامطالبہ

عادل آباد /19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے قلب شہر سے گذرنے والی ریلوے لائین پر عنقریب فلائی اوور کی تعمیر سے جہاں مقامی و غیر مقامی عوام کے دیرینہ خواہش کی ۔ ایک طرف تکمیل ہو رہی ہے ۔ وہیں دوسری طرف فلائی اوور کی تعمیر کے بناء پر اس شاہراہ کے دونوں سمیت موجود زائد از دو سو دکانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ متاثرہ دکانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ مسٹر پی شنکر ضلع بی جے پی صدر نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ موصوف مستقر کے زرعی مارکٹ و کمیٹی دفتر کے احاطہ میں میڈیا سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے لائین پر تعمیر کئے ج انے والے اور برج کے تعمیراتی کاموں کا رسم افتتاح ریلوے مرکزی وزیر سے کرانے سے اتفاق کیا ۔ قبل از مسرس وی رمیش EE.R&B آر وینکٹشور DEE R&B نریش کمار AEE.R&B اے اڈیلو سکریٹری زرعی مارکٹ کمیٹی ریویندر ریڈی DE کے علاوہ محکہ ریلوے سے تعلق رکھنے والے مسرس بلیشور بابوب ADEN ناندیڑہ ، گوپال پرساد سنگھ SSE/W نلڈیڈہ چکرپانی SSE.PWAY کنونٹ کے ہمراہ Tamsi، Talamdgu بس اسٹیشن کے قریب موجودہ ریلوے گیٹ اور اس سے منسلک شاہراہ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ آج تیار کردہ فائنل رپورٹ JAD کو ترسیل کی جارہی ہے جہاں سے منظوری کے بعد اندرون تین ماہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ 100 میٹر طویل فلائی اوور کے اعتبار سے زرعی مارکٹ کمیٹی کے احاطہ میں موجودہ پنڈنٹ جواہر لال نہرو مجسمہ تک تعمیر کیا جائے گا جبکہ مشرق حصہ میں پنچایت چوک پر ایک پلر قائم کرتے ہوئے سہ رخی فلائی اوور کا راستہ بنایا جارہا ہے ۔ مسٹر پاپل شنکر نے ریاستی حکومت نے تحت رقم فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ حالیہ مرکزی حکومت کے بجٹ اجلاس کے دوران 76 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ فلائی اوور تعمیری منصوبہ کو قطعیت دینے کی غرض زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا تھا ۔ جس میں ضلع بی جے پی صدر کے علاوہ پارٹی اراکین و قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT