Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فلاحی اسکیمات پر عمل کا عزم،چندرا بابو نائیڈوچیف منسٹر اے پی

فلاحی اسکیمات پر عمل کا عزم،چندرا بابو نائیڈوچیف منسٹر اے پی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : آندھرا پردیش ریاست کے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے واضح کیا کہ ان کی تلگو دیشم حکومت ریاست کی ترقی کے لیے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کرے گی ۔ وہ آج یہاں تروپتی میں جنم بھومی پروگرام (مااوورو ) میں شرکت کے دوران عوام سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا ادعا کیا کہ ان کی دور حکومت میں تروپتی شہر کو میگا سٹی کے طور پر ترقی دے گی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تروپتی کے عقیدت مندوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں ۔ کیوں کہ عقیدت مند ملک کے مختلف علاقوں سے یہاں پہونچتے ہیں ۔ چندرا بابو نے مزید کہا کہ ان کی تلگو دیشم حکومت جنم بھومی پروگرامس کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے ہر ایک موضع میں فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی مساعی کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT