Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / فلاحی اسکیموں کیلئے چیف منسٹر یو پی کا ریاست گیر دورہ

فلاحی اسکیموں کیلئے چیف منسٹر یو پی کا ریاست گیر دورہ

لکھنؤ ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یو پی اکھیلیش یادو جلد ہی پور ی ریاست کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی اسکیموں کا برسرموقع تخمینہ کرسکیں اور ان پر نظرثانی کرسکیں۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات 2017ء کے اوائل میں مقرر ہیں۔ چیف منسٹر اپنے دورہ میں کئی ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح بھی کریں گے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت سماج وادی پنشن اسکیم کا بھی آغاز کریں گے۔ دیہی علاقوں کو برقی سربراہی کا بھی جائزہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT