Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے سرکاری اداروں میں تال میل ضروری

فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے سرکاری اداروں میں تال میل ضروری

سٹ ون کا تمام اداروں سے اشتراک قابل ستائش اقدام ، اے کے خاں کا خطاب
حیدرآباد۔11اپریل(سیاست نیوز) مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب عبدالقیوم خان نے تلنگانہ سٹ ون کے زیراہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے پہلے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹ ون کی جانب سے حکومت کے تمام اداروں کے اشتراک کے متعلق کی گئی پہل ایک قابلِ ستائش اقدام ہے ۔ انہوں نے سٹ ون کے نونامزد چیرمن کے بشمول انتظامیہ کو اس عظیم کام کے لئے مبارکباد بھی پیش کی۔جناب اے کے خان نے کہاکہ فلاحی امور انجام دینے والے سرکاری اداروں کے درمیان میںتال میل ضرورت مند شہریوں کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ پہلے بار سٹ ون کے بشمول ریاستی محکمہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن‘ کھادی ولیج اینڈ کارپوریشن بورڈ‘ چھوٹی صنعت کے متعلق کارپوریشن‘ ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوئے ہیں۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ مذکورہ تمام کارپوریشن اور محکموں میں روزگار سے جڑے اسکیمات کے لئے کافی فنڈ دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی کے لئے فنڈز کی اجرائی میں کبھی کوتاہی نہیںبرتی ‘ مگر حکومت کی اسکیمات کے متعلق عوام میں معلومات کی کمی کے سبب فلاحی اسکیمات کا ضرورت مند اب تک استفادہ اٹھانے سے قاصر تھے ۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ جہاں تک فلاحی اسکیمات کے متعلق شعور بیداری کی بات ہے تو حکومت نے خود اس بیڑھ اٹھایا اور اس کے نتائج بھی کافی حیران کن ہیں۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ جو فلاحی اسکیمات مذکورہ اداروں کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیںاس سے عوام کواستفادہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے سٹ ون کے خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا او رامید ظاہر کی آنے والے دنوں میںسٹ ون قابل اور بے روزگار نوجوانوں نے کے لئے ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ سٹ ون چیرمن میرعنایت علی باقری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب سٹ ون دسویںاو ربارہویں جماعت کامیاب طلبہ میں ڈرائیونگ کے مفت تربیت کے علاوہ ہیرا تراشی ‘ جواہرات کی تیاری اور نگینوں کی پہچان کے کورسس کی بھی تربیت فراہم کریگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا منصوبے میں سٹ ون کے تحت ٹیکسی سروس کی شروعات عمل میںلانا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ ٹیکسی سروس کی شروعات کافی مشکل ہے مگر ناممکن نہیںہے۔ انہو ںنے کہاکہ سٹ ون کاحکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے ۔ چیرمن تلنگانہ ریاست اقلیتی مالیتی کارپوریشن جناب اکبرحسین نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیاکہ کارپوریشن کی جانب سے سٹ ون کے تمام کاموں کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک ٹیکسی سروسس کی بات ہے تو اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے ٹیکسی خریدی میں درخواست گذاروں کی مدد کی جائے گی ۔ چیرمن تلنگانہ کھادی ولیج بورڈ اور کارپوریشن جناب یوسف زاہد نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سٹ کے تحت چلائے جارہے ٹیلرنگ سنٹرز کی خدمات سے استفادہ اٹھانے کاوعدہ کیا۔ چیرمن نیشنل انڈسٹری آف اسمال اسکیل کے چندرشیکھر رائو نے بھی بھروسہ دلایا کہ انڈسٹریز کے قیام کے لئے سٹ ون کی جانب سے کی جانے والی پہل کو ان کا بھرپورتعاون حاصل رہے گا۔ سٹ انتظامیہ کی جانب سے مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان کے بشمول اجلاس میںموجود نو نامزد تمام چیرمن کو تہنیت پیش کی گئی۔ڈائرکٹر سٹ ون ودیاناتھ رائو کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT