Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلانڈر زخمی ، ٹسٹ سیریز سے خارج کائل ایبٹ کی طلبی

فلانڈر زخمی ، ٹسٹ سیریز سے خارج کائل ایبٹ کی طلبی

بنگلور و، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی سیمر ورنن فلانڈر کو ہندوستان کے خلاف جاری چار ٹسٹ کی سیریز کے بقیہ حصے کیلئے خارج از امکان قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ آج یہاں ٹریننگ سیشن کے دوران اُن کا ٹخنہ زخمی ہوگیا۔ کائل ایبٹ کو فلانڈر کی جگہ لینے کیلئے طلب کیا گیا ہے اور وہ اسکواڈ میں جمعہ کی صبح تک شامل ہوجائیں گے۔ پروٹیز ٹیم منیجر ڈاکٹر محمد موسیٰ جی نے وضاحت کی کہ ورنن کے بائیں ٹخنے میں آج صبح بنگلورو کے اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران موچ آگئی۔ انھیں اسپتال کو ایم آر آئی اسکان کیلئے لیجایا گیا جس سے ٹخنے میں نس پھٹ جانے کی تصدیق ہوئی جو انھیں ہندوستان کے خلاف جاریہ سیریز سے باہر کردے گی۔ وہ اس ہفتے کے اواخر کیپ ٹاؤن کو واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT