Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / فلسطینیوں کا اسرائیل پر راکٹ حملہ، علاقہ میں سائرن کی آوازیں

فلسطینیوں کا اسرائیل پر راکٹ حملہ، علاقہ میں سائرن کی آوازیں

یروشلم۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی جنگجوؤں نے تیزی سے کشیدہ ہوتے ہوئے ماحول کے درمیان جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغے ۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کو سرحد پر رہنے والی اسرائیلی برادریوں کو ہوشیار رہنے کیلئے سائرن بجائے گئے لیکن راکٹ ایک کھلی جگہ پر گرا اور اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تنازعات اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ میں برسر اقتدار حماس کے رہنما اسمعٰیل ہنیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا انتفادہ ہے ۔اس سے قبل غزہ میں دو سرحدی راستوں پر مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے چھ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان کے مطابق فائرنگ سے 60 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے فائرنگ اس وقت کی جب 200 کے قریب فلسطینی پتھراؤ کرتے ہوئے اور جلتے ٹائر لے کر سرحدی راستوں کی جانب بڑھے۔یہ فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT