Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / فلسطینی امن کی تعلیم سے محروم :یاہو

فلسطینی امن کی تعلیم سے محروم :یاہو

یروشلم ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں نے اپنے بچوں کو امن کی تعلیم نہیں دی ہے ۔ نتن یاہو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ عنقریب اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ نتن یاہو نے کہا کہ یہ ٹرمپ کا اولین غیر ملکی دورہ ہوگا ۔ اس سے دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کا پتہ چلتاہے ۔ انہوں نے امن بات چیت کیلئے صدر امریکہ کے زور دینے کا خیرمقدم کیا ۔
شمالی سینائی میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں ایک عیسائی کا قتل
العریش۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام)  صیانتی عہدیداروں کے بموجب ایک عیسائی شخص کو دولت اسلامیہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے مصر اور شمالی سینائی کی شورش زدہ سرحد پر گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ کل رات دیر گئے العریش میں قتل کی یہ واردات پیش آئی ۔ ایک دن پہلے ہی عیسائیت کے خلاف تشدد کے سلسلہ میں دولت اسلامیہ کو انتباہ دیا گیا تھا ۔ تاحال کم از کم 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

دوران پرواز سوجانے والے پائیلٹ کے خلاف کارروائی
کراچی ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے سینئر پائیلٹ کو ڈیوٹی پر آنے سے روک دیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر وہ لندن جانے والی ایک پرواز کے دوران سو گیا تھا جس سے طیارہ میں سوار 300 سے زیادہ مسافروں کی زندگی خطرہ میں پڑگئی تھی ۔ طیارہ کو ایک زیرتربیت شخص نے کنٹرول کیا ۔ کیپٹن امیر اختر ہاشمی کو 26اپریل کی پی کے ۔ 785 پرواز میں اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کے فوری بعد ڈھائی گھنٹہ تک سوجانے کی وجہ سے ڈیوٹی سے ہٹالیا گیا ہے ۔ روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ نے اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT