Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / فلسطینی حکومت کے عہدیدار بھی بدعنوان، لاکھوں ڈالرس کا غبن

فلسطینی حکومت کے عہدیدار بھی بدعنوان، لاکھوں ڈالرس کا غبن

رملہ 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی بدعنوان عہدیداروں سے متعلق آن لائن تفصیلات کے افشاء پر جہاں فنڈس میں خرد برد کا انکشاف کیا گیا ہے، فلسطینی شہریوں میں زبردست برہمی پائی جاتی ہے۔ اس افشاء پر نقادوں کا کہنا ہے کہ حکومت فلسطین کے عہدیدار بھی بدعنوانیوں میں کسی سے پیچھے نہیں۔ فلسطینی شہری اپنی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیوں کہ بدعنوانیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی اتھاریٹی کے عہدیداروں نے بھی ادعا کیا ہے کہ انھوں نے بدعنوانیوں کے ذریعہ غبن کئے گئے یا بیجا طور پر استعمال کئے گئے لاکھوں ڈالرس برآمد کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT