Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / فلسطینی شخص کے حملے میں امریکی سیاح ہلاک

فلسطینی شخص کے حملے میں امریکی سیاح ہلاک

یروشلم۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور یروشلم میں ہونے والے حملوں میں ایک امریکی سیاح ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔تل ابیب کے جنوب میں جفا کے مقام پر ایک شخص نے چاقو کے حملے میں دس افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں ہلاک ہونے والے امریکی سیاح ٹیلر فورس بھی شامل ہیں۔اس وقت امریکی نائب صدر جو بائیڈن جائے حادثہ کے قریب ایک تقریب میں شریک تھے۔اس سے قبل مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں جن میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ اور تل ابیب کے نزدیک پیتہ تکوا میں ایک انتہائی قدامت پسند یہودی پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں حملوں میں شامل حملہ آور فلسطینی تھے اور انھیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جفا کے حملہ آور نے ساحلی علاقے میں کئی لوگوں کو زخمی کیا اور پھر شہر کی جانب بھاگنے کے دوران کئی دوسرے لوگ بھی اس کے چاقو کی زد میں آئے۔میگن ڈیوڈ ادوم ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔امریکی سیاح ٹیلر فورس ٹینیسی کی وانڈربلٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور وہ عالمی کاروبار اور سٹارٹ اپس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اسرائیل کے دورے پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT