Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی شہری کو ہلاک کرنے والے اسرائیلی فوجی کو سزاء کا سامنا

فلسطینی شہری کو ہلاک کرنے والے اسرائیلی فوجی کو سزاء کا سامنا

تل ابیب ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرائیلی فوجی عدالت ایک اسرائیلی فوجی کی سزاء کا تعین کریگی جو ایک حملہ آور فلسطینی شہری کو قتل کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔ فلسطینی شہری کی ہلاکت کے بعد ہر طرف سے احتجاج شروع ہوگیا تھا لہٰذا عدالت میں اس معاملہ کی سماعت کے بعد 21 سالہ ایلور ازاریا کو زخمی فلسطینی شہری عبدالفتح الشریف کو قتل کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا۔ تین ججوں پر مشتمل ایک اسرائیلی پیانل نے فیصلہ دیا کہ شریف چونکہ زخمی تھا اور اس سے اسرائیلی فوجیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا لہٰذا اس پر فائرنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT