Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / فلسطینی عوام پر مظالم، اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے

فلسطینی عوام پر مظالم، اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے

رمضان المبارک کے دوران مغربی کنارہ میں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں
مغربی کنارہ۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ بالخصوص ماہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیل نے فلسطینی عوام کا دائرہ حیات تنگ کردیا اور ایسی صورتحال پیدا کردی کہ مغربی کنارہ میں رہنے والے لاکھوں فلسطینی عوام کو رمضان المبارک کے دوران صاف پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان حالات میں مسلم ممالک کی بالخصوص خاموشی نے صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے۔ اگر اسرائیل کے خلاف آواز نہ اٹھائی جائے تو مظالم میں اور اضافہ ہوسکتا ہے۔ چنانچہ مسلمانوں کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ کم از کم وہ اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کریں۔ اس طرح اس کی معیشت پر کاری ضرب پڑے گی اور اسے فلسطینی عوام کے تعلق سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑے گا۔ ماضی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلمانوں نے اس کے پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے مثبت اثرات برآمد ہوئے۔ موجودہ حالات میں جبکہ ساری دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مسلم ممالک کی بے حسی نے صورتحال کو مزید نازک بنادیا ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی پراڈکٹس جیسے نیسلے، کیاڈبریس، پیپسی، کنلے، جانسن اینڈ جانسن، کوکاکولا وغیرہ کا بائیکاٹ کریں۔

TOPPOPULARRECENT