Saturday , July 22 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

راملہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے اپنے قائد اور جیل کے سب سے اہم سمجھے جانے والے قیدی مروان بارغوتی کی ایماء پر بھوک ہڑتال کردی۔ دریں اثناء فلسطینی اتھاریٹی کیلئے قیدیوں کے امور کے سربراہ عیسیٰ قاریج نے کہا کہ تقریباً 1300 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ فلسطینین پرینرنرس کلب این جی او نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 1500 بتائی ہے۔ بارغوتی کو دوسرے پرتشدد فلسطینی انتفادہ میں اہم رول نبھانے کی پاداش میں عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے تاہم وہ ایک مقبول شخص ہیں اور یہ تک کہا جارہا ہیکہ وہ فلسطین کے صدر کی حیثیت سے بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT