Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / فلسطینی قیدی کوما سے باہر پھر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ

فلسطینی قیدی کوما سے باہر پھر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ

یروشلم۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے بھوک ہڑتال کر رہے قیدی آج نیم بیہوشی کی کیفیت سے باہر آئے لیکن انہوں نے کہا کہ اندرون 24 گھنٹے ان کے مقدمہ کی یکسوئی نہ کرنے پر وہ پھر بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں بتایا کہ 31 سالہ محمد العان نے ڈاکٹرس کے روبرو کہا اکہ اگر ان کے معاملہ کی اندرون 24 گھنٹے یکسوئی نہ کی جائے تو وہ علاج روک دیں گے اور پانی پینا بھی بند کردیں گے۔ العان کو نومبر میں بغیر کسی الزام کے اسرائیل نے حراست میں لے لیا تھا اور انہوں نے 18 جون سے بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی اور وہ صرف پانی کا استعمال کر رہے تھے۔ وہ جمعرات کی شب کوما میں چلے گئے تھے ، اس کے بعد سے ڈاکٹرس انہیں گلوکوس دے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT