Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی نوجوان کے حملہ سے 12 زخمی

فلسطینی نوجوان کے حملہ سے 12 زخمی

بیت المقدس۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں کم سے کم 12 صہیونی زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہو گیا۔ اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘وللا’ کی رپورٹ کے مطابق مغربی بیت المقدس کے ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی بس اسٹیشن کے قریب ایک پل پر اپنی گاڑی سے متعدد یہودیوں کو کچلنے کے بعد انہیں چاقوؤں سے بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 صہیونی زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT