Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / فلسطینی ٹی وی اسٹیشن پر اسرائیلی فوج کا دھاوا

فلسطینی ٹی وی اسٹیشن پر اسرائیلی فوج کا دھاوا

رملہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ پر واقع ’’فلسطین ٹوڈے‘‘ نامی ٹیلیویژن اسٹیشن کے دفاتر پر دھاوا کیا اور اسٹیشن کے منیجر کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کا یہ کہنا ہیکہ فلسطینی ٹی وی اپنی نشریات کے ذریعہ پانچ ماہ سے جاری تشدد کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ راملہ میں واقع ٹی وی اسٹیشن عرصہ دراز سے اسرائیل کو کھٹک رہاتھا اور وہ حکومت اسرائیل کے نشانہ پر تھا۔ اسرائیل کی خارجی سیکوریٹی ایجنسی شین بیت نے یہ اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT