Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولس کیلئے اقوام متحدہ کو 80 ملین ڈالرس درکار

فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولس کیلئے اقوام متحدہ کو 80 ملین ڈالرس درکار

اقوام متحدہ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اُمور کے سربراہ نے آج توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب، یو اے ای اور کویت اپنے وعدے کا مطابق 80 ملین امریکی ڈالرس کا عطیہ پیش کریں گے تیاکہ 5 لاکھ پناہ گزین لڑکے اور لڑکیاں اگست میں بروقت اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز کرسکیں۔ گزشتہ سال ایجنسی کے بجٹ میں 101 ملین ڈالرس کی کمی کی وجہ سے اسکول کے آغاز میں تاخیر ہوگئی تھی۔ دریں اثناء پیئر کرین بول نے ایک نیوز کانفرنس کو کل بتایا کہ گزشتہ سال تین خلیجی ممالک نے بروقت امداد کرتے ہوئے اسکولس کا آغاز کیا تھا اور یہ توقع ہے کہ وہ جاریہ سال بھی اپنی فراخدلی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ہم جاریہ ماہ گرما میں کسی بھی بحران سے دوچار نہیں ہوں گے۔
پاکستانی شہری کو ہندوستانی ایوارڈ
آکلینڈ۔ 4 مئی (سید مجیب کی رپورٹ) پاکستان کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر رئیس علوی کو ہندوستان کی ساہتیہ اکیڈیمی نے ایوارڈ عطا کیا ہے۔ ہندوستان کے ساہتیہ اکیڈیمی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ دوسرے پاکستانی شہری ہیں۔ قبل ازیں یہ ایوارڈ اُردو کے نامور پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کو دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT