Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / فلسطینی کاز کیلئے ہندوستان کے وسیع تر رول پرزور

فلسطینی کاز کیلئے ہندوستان کے وسیع تر رول پرزور

ہند۔ اسرائیل تعلقات باعث فکر نہیں : فلسطینی سینئر الحائجع
نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین نے اپنے کا زکے لئے ہندوستان سے وسیع تر رول ادا کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ بڑھتے ہوئے ہند ۔ اسرائیل تعلقات سے وہ (فلسطین) پریشان یا فکرمند نہیں ہے۔ فلسطین کے سفیر عدنان ابو الحائجع نے کہا کہ ان کے صدر (محمود عباس) کو دورہ نئی دہلی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے فلسطینی کاز کیلئے ہندوستان کی بھرپور تائید کا یقین دلایا تھا۔ ہندوستان سے فلسطین کی توقعات سے متعلق ایک سوال پر عدنان ابوالحائجع نے جواب دیا کہ ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت (ہند) فلسطینی کاز کیلئے مثبت رویہ بدستور برقرار رکھے گی۔ اس حکومت اور اسرائیل کے تعلقات کے بارے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے مداخلت کرسکتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان، فلسطین کا دیرینہ دوست ہے جو ایک طویل عرصہ سے ہمارے کاز اور عوم کی تائید کرتا رہا ہے‘‘۔ الحائجع نے کہا کہ ’’ہمارے صدر محمود عباس نے ہند کا دورہ کیا اور وزیراعظم نریندر مودی سے ان کے دورہ اسرائیل سے قبل ملاقات کی تھی جس کو ہم فلسطین کے تئیں ہندوستان کا سرکاری موقف تصور کرتے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جو کچھ کہا ہے اس پر فلسطین کو کوئی فکر یا تشویش نہیں ہے‘‘۔ ہند اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور مودی کے حالیہ دورہ پر ایک سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ فلسطین کو اس پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ’’مودی کے دورہ پر ذرائع ابلاغ نے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ بڑھتے ہوئے ہند ۔ اسرائیل تعلقات پر ہم پریشان یا فکرمند نہیں ہیں تاوقتیکہ فلسطین کے تئیں نئی دہلی کا موجودہ موقف برقرار رہتا ہے‘‘۔ تاہم عدنان ابوالحائجع نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے اور فلسطینی کاز کی تائید میں وسیع تر رول ادا کر سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT