Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / فلسطین۔ اسرائیل امن سمجھوتہ کیلئے ممکنہ مساعی کا عہد

فلسطین۔ اسرائیل امن سمجھوتہ کیلئے ممکنہ مساعی کا عہد

محمود عباس سے ڈونالڈ ٹرمپ کی بات چیت، قیام امن پر زور
بیت لحم۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اسرائیلی مقبوضہ کغربی کنارے میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کیاور اس عہد کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین امن سمجھوتہ کے حصول کیلئے وہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ فلسطینی اتھاریٹی کے صدر عباس نے بیت لحم میں بات چیت کے بعد ٹرمپ نے کہاکہ ’’فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین امن سمجھوتہ کی تکمیل کی مساعی کیلئے میں اپنے عہد کا پابند ہوں اور میں ہر وہ ممکنہ کوشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو اس مقصد کے حصول کیلئے میں کرسکتا ہوں‘‘۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی صدارت پر فائز ہونے کے بعد سعودی عرب سے اپنے بیرونی دورہ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ یہودی مملکت اسرائیل روانہ ہوئے اور وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے بات چیت کے بعد بیت المقدس سے قریب واقع مغربی کنارہ کے بیت لحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی جہاں سے وہ دوبارہ یروشلم واپس ہوئے اور یہودیوں کی یادگار ’’یادواتم‘‘ پر گلدستہ رکھتے ہوئے مہلوکین کو خراج عقیدت ادا کیا۔ بعدازاں اسرائیلی میوزیم میں خطاب کے ساتھ اسرائیل کا دو روزہ دورہ ختم کرتے ہوئے یوروپ روانہ ہوگئے۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ مشرق وسطی کا یہ تنازعہ سارے علاقہ کیلئے خطرناک ہے اور فلسطین کا یہودیوں سے کوئی جھگڑا نہیں بلکہ یہودی مملکت کے مظالم اصل مسئلہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT