Monday , June 26 2017
Home / دنیا / فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کی دو مملکتی حل کی تائید

فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کی دو مملکتی حل کی تائید

اقوام متحدہ سفیر برائے امریکہ کا ڈونالڈ ٹرمپ سے متضاد موقف
واشنگٹن / اقوام متحدہ ۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)  صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے دو مملکتی (اسرائیل۔فلسطین تنازعہ) کے حل کی تائید کے دیرینہ موقف سے دوری اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مملکتی حل کی تائید کرسکتے ہیں۔ اگر اس کی وجہ سے مشرق وسطی میں امن قائم ہو۔ انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ یہودی نو آبادیات کی تعمیر فوری روک دے۔ امریکہ کا دورہ کرنے والے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ روابط کی ستائش کی۔ اس دوران امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نکی ہیلے نے کہا کہ امریکہ پوری طرح سے اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کی دو مملکتی حل کی تائید کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی ایسا نہیں سمجھتے وہ غلطی پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے دیگر امکانات بھی تلاش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے برائے مشرق وسطی امن پیشرفت نیکولے ملاڈینوف نے کہا کہ دو مملکتی حل ہی اس تنازعہ کا واحد راستہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT