Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / فلمساز محمود فاروقی عصمت دری کا قصوروار قرار،سزاء کی نوعیت کا کل اعلان

فلمساز محمود فاروقی عصمت دری کا قصوروار قرار،سزاء کی نوعیت کا کل اعلان

نئی دہلی، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت بالی ووڈ کے فلمساز محمود فاروقی کوکل سزا سناسکتی ہے ، جنہیں گزشتہ سال جنوبی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک امریکی خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزامات میں کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی ایک 35 سالہ امریکی طالبہ نے جو اپنے ڈاکٹورل ریسرچ سے متعلق تحقیقی کاموں کے لئے شہر میں آئي ہوئي تھیں، شکایت درج کرائي تھی اور الزام لگایا تھا کہ مسٹر محمود فاروقی نے 28 مارچ کو اس کی عصمت دری کی تھی اور بعد میں ان کے درمیان ہونے والے متعدد ای-میل پیغامات میں انہوں نے معافی بھی طلب کی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے 29 جون کو چارج شیٹ داخل کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر فاروقی نے سکھدیو وہار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر 28 مارچ کو متاثرہ خاتون کی عصمت دری کی ہے ۔ تاہم، الزامات طے کرتے ہوئے عدالت نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 201 (شواہد کا اتلاف)کے تحت لگائے گئے الزام کو مسترد کردیا تھا۔جبکہ انہیں دفعہ 376 (عصمت دری) کے تحت قصوروار قرار دیا ہے ۔  ملزم محمود فاروقی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت سے کہا تھا کہ انہیں اس معاملے میں غلط طورپر پھنسایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT