Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / فلمی اداکارہ دیا مرزا سوچھ ساتھی کی ایمبسیڈر نامزد

فلمی اداکارہ دیا مرزا سوچھ ساتھی کی ایمبسیڈر نامزد

ممبئی ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ دیا مرزا کو سوچھ بھارت مشن کے محاذی پروگرام سوچھ ساتھی کا ایمبسیڈر نامزد کیا گیا ہے ۔ فلم ’ رہنا ہے تیرے دل میں ‘ کی اداکارہ حکومت کے سوچھ ساتھی پروگرام کے پیام کی تشہیر کریں گی جو کہ کلین انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم رول ادا کریں گی ۔ سوچھ ساتھی پروگرام کے تحت 2000 سے زائد رضاکاروں کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ ملک بھر میں 10 ہزار اسکولوں میں تال میل پیدا کریں گے اور زیر تعلیم طلباء کو مجوزہ کلین انڈیا مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی ۔ سوچھ بھارت مشن کے ڈائرکٹر پروین پرکاش نے بتایا کہ دیا مرزا نوجوان کے لیے رول ماڈل ہے اور سوچھ بھارت کی مہم سرگرم ہیں ۔ اور وہ مزید نوجوانوں تک رسائی میں کامیاب ہوں گی ۔ ہمارا مقصد ، صاف ستھرے ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے ۔ جس کے لیے دیامرزا کا انتخاب کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT